21 جولائی، 2018، 8:33 PM

سعودی عرب میں طلباء اور دینی مبلغین کی گرفتاری کی لہر جاری

سعودی عرب میں طلباء اور دینی مبلغین کی گرفتاری کی لہر جاری

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں دینی طلباء اور دینی مبلغین کی گرفتاری کی لہر جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عربی 21 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں دینی طلباء اور دینی مبلغین کی گرفتاری کی لہر جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ کئی ہفتوں سے سعودی عرب میں دینی مبلغین اور طلباء کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے مسجد النبی کے سابق مدرس شیخ علی بن سعید الحجاج الغامدی  سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی سکیورٹی  فورسز نے الغامدی کے ذاتی وکیل سمیت 5 دینی مبلغین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

News ID 1882428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha